تحریک انصاف کا وزیراعظم سے ایک بار پھر عہدے سے الگ ہونے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا وزیراعظم سے ایک بار پھر عہدے سے الگ ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف ڈان لیکس رپورٹس کو چھپانے کی پوری کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے لوگوں کو بچانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں انہیں اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاناما کیس کی آزادانہ تحقیقات کے لئے وزیراعظم عہدے سے الگ ہو جائیں یا نئے الیکشن کی طرف جائیں۔ پاناما پیپرز پر دنیا میں حکومتیں بدل گئیں یہ ان کا ذاتی کیس نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔

واضح رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما کیس پر عمل درآمد کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے لئے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے پیش کردہ نام مسترد کر دیئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں