امریکہ کیساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی، شمالی کوریا نے ایٹمی تجربے کی سائٹ پر سرگرمی تیز کر دی

امریکہ کیساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی، شمالی کوریا نے ایٹمی تجربے کی سائٹ پر سرگرمی تیز کر دی

پیونگ یانگ: سیٹلائٹ تصاویر سے اس بات کی نشاندہی  کی گئی ہے کہ شمالی کوریا  نے ایٹمی تجربے کے مقام پر   سرگرمی تیز کر دی ہے۔ امریکہ میں مقیم تجزیہ کاروں نے کہا  ہے  کہا امریکہ کے ساتھ  بڑھتی ہوئی  کشیدگی کی وجہ سے ریاست کی طرف سے چھٹے ایٹمی ٹیسٹ  کیے جانے کے خدشات زیادہ ہو گئے ہیں.

مانیٹرنگ گروپ 38 نارتھ کے مطابق، 25 اپریل کو   Punggye-RI سائٹ کی لی گئی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ شمالی کورین ورکرز  ایٹمی تجربے کے لئے تیاری کر رہے ہیں جس کے لیے وہسرنگ میں پانی باہر  پمپ کر رہے ہیں. اور اس سائٹ پر  بہت سے  اہلکاروں کو بھی دیکھا گیا ہے.

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے امریکی کوریا انسٹی ٹیوٹ میں مانیٹرنگ گروپ کے محققین نے کہا کہ "اس سرگرمی سے یہ جاننا مشکل ہے کہ ایک ایٹمی ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا  بہت جلد کوئی ٹیسٹ متوقع ہے۔"

ورکرز  کو 19 اپریل اور 21  اپریل کو سیٹلائٹ تصاویر میں سائٹ پر گارڈ بیرکوں اور دو دیگر جگہوں پر والی بال کھیلتے ہوئے بھیمشاہدہ کیا گیا تھا.

شمالی کوریا نے گزشتہ 11 سالوں میں پانچ ایٹمی تجربات کیے ہیں اور وسیع پیمانے پر خیال کیا جاتا ہے کہ براعظم امریکہ پر حملے کے لیے ایک وار ہیڈ کو لے جانے والے میزائل کو بنانے کی طرف  پیش رفت  کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں