ایچ ٹی سی کا نیا سمارٹ فون 16 مئی کو متعارف کرایا جائیگا

تائی پے: مایہ ناز موبائل فون کمپنی ”ایچ ٹی سی “ رواں ماہ اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون یو متعارف کرانے جا رہی ہے۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ سے بھی زیادہ طاقتور فون ثابت ہونے والا ہے۔

یہ سمارٹ فون 16 مئی کو متعارف کرایا جائے گا۔اس فون سے متعلق لیک ہونے والی اطلا عات کے مطابق یہ اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اور 6 جی بی ریم کے ساتھ ہوگا جبکہ ایس ایٹ میں فور جی بی ریم ہے۔اس نئے فون میں 5.5 انچ کی کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس اور میموری میں ایس ڈی کارڈ سے اضافے جیسے فیچرز کا امکان ہے۔اس کا بیک کیمرہ 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ 16 میگا پکسل کا ہوگا۔اس فون میں ممکنہ طور پر ایج سنس نامی فیچر ہے جو کہ ٹچ سنسر کو فون کے ارگرد موجود فریم سے منسلک کردیتا ہے۔اس سمارٹ فون کی قیمت کا ابھی تک کوئی انداز ا نہیں لگایا جا سکتا۔