وزیراعظم کاغذی شیر ہیں ، آصف علی زرداری

وزیراعظم کاغذی شیر ہیں ، آصف علی زرداری

بدین : رہ نما پیپلز پارٹی آصف زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جہاں جہاں گیا پیار ملا۔ انہوں نے کہا کہ  پیار دے سکتا ہوں جب چاہوں جہاں چاہوں جاسکتا ہوں. پاکستان میں جہاں جہاں  بھی گیا عوام نے مجھ سے  پیار کیا .دوست جسے جادو سمجھتے ہیں وہ میرا پیار ہے. انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان جاوں گا ،جن کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں وہ مجھے بلا رہے ہیں .

 انہوں نے نواز  شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شیر تو ہیں مگر کاغذی ہیں  .میاں صاحب کوغریبوں سےکیوں پیارنہیں،مجھےسمجھ نہیں آتی .کل غریب کا کیا حال تھا، آج کیا حال ہے ؟ لوگ مجھے کہہ رہےہیں ، زرداری صاحب آئیں ہم پر رحم کریں . بی بی نے عورت ہو کر 24 سال کی عمر میں جیل کاٹی.روٹی کپڑا اور مکان کی آج بھی ضرورت ہے. ہم نے اپنے دور میں بی بی کارڈ بنائے.سی پیک کے سارے منصوبے ان کے اپنے ہیں.

سی پیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلیے ہے.ہم نہریں پکی کررہے ہیں، اگلے دور میں مزید نہریں پکی کریں گے .

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ دھرتی کے لوگ میں رہنے کے لیے بنے ہیں.نواب شاہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈمیں رہتاہوں.ہم گرمی سردی ہر موسم میں رہنا جانتے ہیں .انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب بلوچستان جاؤں گا جن کے دل ٹوٹے ہوئے ان سے ملوں گا ۔خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو زبردست رسپانس ملا.