چین میں ایک ایسااسپائیڈر مین جوڑا جو اپنی جان خطر ے میں ڈالنے کے ایک لاکھ 60 ہزار روپے روزانہ لیتا ہے

بیجنگ: چین میں ایک جوڑا اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس مقدس پہاڑی سلسلے کو صاف کرنے میں مشغول ہے جہاں آنے والے زائرین بڑی تعداد میں پلاسٹک کی بوتلیں اور کچرا پھینکتے ہیں۔

ایک مرد اور عورت پر مشتمل اسپائیڈر مین کا لباس پہنے یہ جوڑا نہ صرف پہاڑ کی چوٹی بلکہ اس کے دامن تک میں موجود کوڑا کرکٹ صاف کرتا ہے اور اس کے لیے بسا اوقات انہیں اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے۔

یہ دونوں اسپائیڈرمین کی طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنا مشن انجام دیتے ہیں اور مشکل ترین مقامات سے بھی کوڑا کرکٹ جمع کررہے ہیں۔ ایک واقعے میں صفائی کے دوران خاتون اسپائیڈرمین شدید زخمی بھی ہوگئی تھیں اور اس کے علاوہ بھی انہیں رسیوں کے ذریعے پہاڑی گھاٹیوں میں اترنے سے چوٹیں لگتی رہتی ہیں۔اس خطرناک صفائی کا معاوضہ بھی انہیں بہت اچھا ہے جو ایک لاکھ 60 ہزار روپے روزانہ ہے۔