خدا نے چاہا تو میں جڑواں 3 میں بھی موجود ہوں گا، کچھ بھی ہوسکتا ہے،انوپم کھیر

خدا نے چاہا تو میں جڑواں 3 میں بھی موجود ہوں گا، کچھ بھی ہوسکتا ہے،انوپم کھیر

خدا نے چاہا تو میں جڑواں 3 میں بھی موجود ہوں گا، کچھ بھی ہوسکتا ہے،انوپم کھیر

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نوجوان اداکار ورن دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئے۔انوپم کھیر آخری مرتبہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’نام شبانہ‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے، 30 سالہ ورن دھون نے سوشل میڈیا پر انوپم کھیر کی فلم میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ورن دھون نے لکھا، ’انوپم کھیر فلم جڑواں کے وہ واحد اداکار ہیں جو جڑواں 2 کا بھی حصہ بن گئے، یہ ان کے ساتھ میری دوسری فلم ہے، وہ پہلے سے زیادہ فٹ اور صحت مند ہیں، انوپم کھیر بھارت کے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

جس کے بعد انوپم کھیر نے بھی ورن دھون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، خدا نے چاہا تو میں جڑواں 3 میں بھی موجود ہوں گا، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ورن دھون کے والد اور نامور ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی ہدایات میں بننے والی فلم ’جڑواں 2‘ 1997 کی فلم ’جڑواں‘ کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ کرشمہ کپور اور رامبھا نے اس فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔