پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے  بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کیساتھ سیریز نہ کھیلنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے ۔معاہدے کے تحت جس کے تحت 2015 سے 2024 تک دونوں ملکوں کے درمیان چھ دوطرفہ سیریز کھیلی جانی ہیں اور اس سلسلے کی پہلی سیریز کی میزبانی رواں سال پاکستان کو کرنی ہے.پی سی بی نے  معاہدے کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی تنازعات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے تحت ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی حال ہی میں بھارت سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈیا نے فوچر ٹور پروگرام کے تحت 2014 سے 2013 کے درمیان سیریز کھیلنے کیلئے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے تھے اور سیریز نہ کھیل کر ہندوستان  نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان نے سیریز نہ کھیلننے کی صورت میں ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہندوستانی بورڈ کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد کوئی بھی مکمل  باہمی سیریز نہیں ہو ئی ۔ پاکستان اور بھارت نے آخری بار 2007 میں بھارت میں باہمی سیریز کھیلی تھی جس کے بعد سے اب تک  بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی بھی  مکمل دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ۔ اس سلسلے میں 2012 میں اس وقت معمولی پیشرفت ہوئی تھی جب پاکستان نے دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد تعلقات میں کچھ بہتری آنا شروع ہوئی تھی۔