جونی ڈیپ نئی فلم کی تشہیر میں مصروف

جونی ڈیپ نئی فلم کی تشہیر میں مصروف

لاس اینجلس: ”پائریٹس آف دی کیربئین“ سیریز کی پانچویں فلم 26 مئی کو سنیماو ¿ں میں آرہی ہے جس کی تشہیری مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کردار جونی ڈیپ جب ڈزنی لینڈ اپنے فلمی کردار ’کپتان جیک اسپیرو‘ کے روپ میں ڈزنی لینڈ پہنچے تو پرستار انہیں اس روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

پرستاروں نے جونی ڈیپ کو اس روپ میں دیکھ کر خوب سراہا، نعرے لگائے اور اداکار سے اپنے محبت کا کھل کر اظہار کیا جس کے جواب اسٹار نے بھی اپنے پرستاروں میں گھل مل گئے اور خوب باتیں کیں اور سلفیاں بھی بنوائیں۔