سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں ان کی قریبی دوست اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر جلوہ گر ہوں گی

سلمان خان کی فلم ’’دبنگ ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں ان کی قریبی دوست اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر جلوہ گر ہوں گی

 سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں ان کی قریبی دوست اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر جلوہ گر ہوں گی

ممبئی: سلمان خان اور ان کی قریبی دوست لولیا وینتر کئی تقریبات میں اور چھٹیاں گزارتے ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس کی بدولت اکثر ان کی شادی کی خبریں گرم رہتی ہیں جب کہ سلو میاں نے اپنی رومانوی دوست کو بالی ووڈ میں گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے موسیقار ہمیش ریشمیاں کوذمہ داری سونپی تھی لیکن اب اچانک ایک خبر نے فلم نگری کوچونکا دیا ہے۔

ہدایتکارارباز خان نے 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دبنگ‘‘ کا تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور فلم کے تیسرے سیکوئل میں انہیں 2 اداکاراؤں کی تلاش تھی جس پران کے بھائی سلمان خان نے اپنی قریبی دوست لولیا وینتر کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں فلم میں اپنے مدمقابل کاسٹ کرالیا ہے۔