پاکستانی گلوکارہ آئندہ وزیر اعظم بننے کی خواہشمند

لاہور : پاکستانی گلوکارہ سائرہ ارشد نے وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہرکر دی ، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ، عمران خان اور نہ آصف زرداری نہیں اب وزیر اعظم میں بنوں گی۔

مقامی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے خواب میں خود کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھا ہے اور میرے خواب اکثر سچ ہوتے ہیں ، اب نواز شریف ، عمران خان اور آصف علی زرداری نہیں بلکہ میں وزیر اعظم بنوں گی۔ میں نے جو خواب دیکھا ہے مجھے سو فیصد یقین ہے کہ میں اس ملک کی وزیر اعظم بن جاﺅں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح منظور وٹو چند سیٹوں کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن گئے تھے اسی طرح کا کوئی سبب میرے وزیر اعظم بننے کا راستہ بھی کھولے گا۔