میرے کام کا اصول ریکارڈ توڑنا نہیں, امیتابھ بچن

میرے کام کا اصول ریکارڈ توڑنا نہیں, امیتابھ بچن

ممبئی:بالی ووڈاداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے کام کا  اصول ریکارڈ توڑنا نہیں۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں رشی کپور کے ساتھ فلم102 ناٹ آؤٹ کی تشہیر میں مصروف ہیں ،فلم کی کہانی باپ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے، جو4مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ مجھے 50سال فلم انڈسٹری میں ہو گئے ہیں اور میں ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے کام  کا اصول ریکارڈ توڑنا نہیں، اگرشائقین فنکار کے کام کو پسند نہیں کرتے تو انہیں آئندہ کے لئے اپنے کام میں بہتری لانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔