رانا ثنا اللہ نے خواتین کے متعلق اپنے بیان کے الفاظ واپس لے لیے

رانا ثنا اللہ نے خواتین کے متعلق اپنے بیان کے الفاظ واپس لے لیے
کیپشن: image by facebook

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے خواتین سے متعلق اپنے الفاظ واپس لے لیے , انہوں نے کہا کہ  لیڈر کو سزا ملنے سے کسی سیاسی پارٹی کو نقصان نہیں ہوا،  بیان دینے کے موقع پر ہی وہ الفاظ واپس لے لیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کے متعلق اپنے الفاظ واپس لینے کا اعلان کیا ، انھوں نے کہا کہ  لیڈر کو سزا ملنے سے کسی سیاسی پارٹی کو نقصان نہیں ہوا،  بیان دینے کے موقع پر ہی وہ الفاظ واپس لے لیے تھے۔

اس سے قبل خواتین کے بارے میں غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے خواتین سے متعلق نازیبا استعمال کرنے کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی۔

شیریں مزاری کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کے نام شامل کیے گئے تھے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اعتراض پر ن لیگ کے دونوں رہنماؤں کے نام قرارداد سے نکال دیئے گئے۔