پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
کیپشن: امریکا پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتا ہے، ہیلینا وائٹ۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان برائے جنوبی ایشیا ہیلینا وائٹ نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دار ہے۔ پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

ہیلینا وائٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی نئی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں اور پاکستان بھی نئی حکمت عملی میں مل کر کام کرے تو پاکستان اور خطے کے لیے کامیابی ہو گی۔

مزید ُپڑھیں: ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی منظوری

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں امریکی صدر نے ایک طرف تو پاکستان پر دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کا الزام دہرا دیا تھا تو دوسری طرف افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی راہ ہموار کرتے ہوئے امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے وعدے سے بھی مکر گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں