'2014 دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق جلد منظر عام پر آ جائیں گے'

'2014 دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق جلد منظر عام پر آ جائیں گے'
کیپشن: خلائی مخلوق میں اب وہ اثر نہیں رہا عوام ہمارے ساتھ ہیں، نواز شریف۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نواز شریف نے کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے اور ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے لیکن خلائی مخلوق میں اب وہ اثر نہیں رہا عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ اگر زرداری صاحب نے بیان نہیں دیا تو بریکنگ کس کے کہنے پر چلائی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کہہ رہا ہے کہ ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے لیکن سندھ میں نیب لوگوں کو استثنا دے رہا ہے۔

نواز شریف نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ریاست کے تینوں ستونوں پر ایک ہی ستون نے قبضہ کر رکھا ہے آج پوچھنا چاہتے ہیں پارلیمنٹ اور حکومت کی رٹ کہاں ہے؟۔ قانون کو سٹرائیک ڈاؤن کر کے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا جبکہ یہاں مغل بادشاہی نہیں کہ ہر چیز ایک ہاتھ میں ہو۔

مزید پڑھیں: پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

سابق وزیراعظم نے کہا 2014 کے تحریک انصاف کے دھرنے کے بارے میں میرے پاس بہت کچھ ہے جو ابھی تک منظر عام پر نہیں آیا۔ دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو جلد منظر عام پر آ جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں