امریکی فوجی مال بردار جہاز گر کر تباہ،9 افراد ہلاک

امریکی فوجی مال بردار جہاز گر کر تباہ،9 افراد ہلاک
کیپشن: ٹوئٹر فوٹو

واشنگٹن :امریکی ریاست جارجیا کے شہر سوانحا کے ایک ہوائی اڈے کے نزدیک فوجی مال بردار جہاز گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی منظوری

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی 130 طیارہ دو شاہراہوں کے سنگم پر گر کر تباہ ہوا ہے، حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ائیر نیشنل گارڈ کا تھا جبکہ حادثے کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے 9 ارکان ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے معاہدہ ختم ہونے سے جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے، جنرل اینتونیو گوتریز

cd17637f6713260bb5df92c088a2415c

دوسری جانب امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پیورٹو ریکو میں 156 ویں ائیر لفٹ ونگ کا ملکیتی تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں