ویرات کوہلی جو پانی پیتے ہیں اس کی ایک بوتل کی قیمت کیا ہے ؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

ویرات کوہلی جو پانی پیتے ہیں اس کی ایک بوتل کی قیمت کیا ہے ؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: ویرات کوہلی میدان میں پانی پیتےہوئے، فوٹو سکرین شارٹ

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی کارکردگی بے مثال ہے۔ ان کی پرفارمنس اور مستقل مزاجی کا راز فٹنس ہے۔ وہ سخت محنت کرتے ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کیلیے کھانے پینے کے معاملے میں کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیتے۔ وہ اپنی ڈائٹ پلان پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ صرف ایک ہی کمپنی کا پانی پیتے ہیں۔ جس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ پانی 600 بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور ویرات کوہلی ٹریننگ اور میچ کے دوران ہمیشہ ایک بوتل اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے خواتین کے ساتھ شرمناک واقعات کی مذمت کر دی
  

یہ فرانس کی ایک کمپنی ہے  جو مختلف سائز کی بوتلوں میں دستیاب ہے اور سب سے چھوٹی بوتل کی قیمت بھی 240 بھارتی روپے ہے اور دنیا بھر میں مہنگے داموں بکنے والے برانڈز میں سے ایک ہے۔ پانی کے علاوہ کوہلی فٹ رہنے کے لئے اچھے پروٹین والی کھانے کی چیزوں کو ہی اپنی ڈائٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ اس ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی جم میں بھی خوب پسینہ بہاتے ہے۔ اسی فٹنس کی وجہ سے وہ اکثر شہ سرخیوں میں بھی چھائے رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں