نواز شریف کا مقابلہ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی سے نہیں شہباز-حمزہ سے ہو گا

نواز شریف کا مقابلہ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی سے نہیں شہباز-حمزہ سے ہو گا
کیپشن: نواز شریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، فواد چوہدری۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سازش بتانے کا راگ راولپنڈی سے الاپ رہے ہیں وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا۔ جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔

مزید پڑھیں: '2014 دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق جلد منظر عام پر آ جائیں گے'

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس سے قبل آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا مسلم لیگ ن کا مقابلہ پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ 'خلائی مخلوق' سے ہے جو اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی منظوری

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 'یہاں مغل بادشاہی کا دور نہیں کہ ہر چیز ایک ہاتھ میں ہو'۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ اور حکومت کی رِٹ کہاں ہے؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں