باﺅلنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر پھٹ پڑے

باﺅلنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر پھٹ پڑے
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر اس وقت پر سخت برہم ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ باﺅلر امیدوں پر پورا نہیں اتر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود قومی ٹیم کے کینٹر بری میں کینٹ کاﺅنٹی کیخلا ف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود لیف آرم پیسر پر پھٹ پڑے اور کہا کہ محمد عامر مسلسل ٹیم کا حصہ ہیں لیکن وہ کارکردگی دکھانے سے قاصر ہیں جن کی ان سے امید کی جا رہی جبکہ فاسٹ باﺅلر کو اپنی کارکردگی سے خود کو منوانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کے تفتیشی افسر پر جرح جاری

باﺅلنگ کو چ نے مزید کہا کہ محمد عامر کی جب سے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہے اور یہ بات بھی صحیح ہے کہ اس کی ٹیم میں 5 سال بعد واپسی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی جو پانی پیتے ہیں اس کی ایک بوتل کی قیمت کیا ہے ؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

ان کا کہنا تھا کہ باﺅلر کو چاہیئے کہ اب ذمہ داری دکھا کر ٹیم کیلئے وکٹیں حاصل کریں،اگر وہ ہماری طرف سے باﺅلنگ اٹیک کا قائد ہے تو اسے اپنی کاکردگی دکھانی ہوگی اورمجھے یقین ہے کہ وہ ایساکرسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر پاکستان کی حکمرانی برقرار

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے جبکہ اس کا پہلا پریکٹس میچ کینٹ کیخلاف بارش کی وجہ سے بغیر نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں