بھارت میں طوفان سے 77 افراد ہلاک،143 زخمی

بھارت میں طوفان سے 77 افراد ہلاک،143 زخمی
کیپشن: تصویر بشکریہ دی ہندو

نئی دہلی :بھارت میں آندھی اور طوفان کے نتیجہ میں 77 افراد ہلاک جبکہ 143 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی رچالی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں موسم اچانک تبدیل ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر راجستھان میں نظر آیا جہاں گزشتہ رات 120کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی طوفانی آندھی اور بارش سے متعددمکانات منہدم اور درخت جڑ سے اکھڑ کر گر گئے، شاہراہیں بند ہوگئیں،نظام ِزندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:باﺅلنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر پھٹ پڑے

77افرادکے مرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔۔۔تصویر بشکریہ  این ڈی ٹی وی

راجستھان میں آندھی وبارش سے مختلف حادثات میں 77افرادکے مرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ریاست کے بھرت پور ضلع میں 11افراد کی موت ہوگئی۔

الور میں4افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔۔۔تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی

الور میں طوفان بادو باراں نے زبردست تباہی مچائی جہاں 4افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھول پور میں 6افراد اور جھنجھو میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ 150سے زائد زخمی ہوئے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں