موبائل کارڈز پر کٹوتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

موبائل کارڈز پر کٹوتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
کیپشن: چیف جسٹس کا موبائل کارڈز پر کٹوتی کا نوٹس، فوٹو بشکریہ یاہو

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا۔

غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،جی ہاں با لآخر چیف جسٹس نے موبائل کارڈز پر کٹوتی کا نوٹس لے لیا ۔اس سے قبل متعدد بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی چیف جسٹس نے نوٹس لینے کیلئے مختلف طریقے آزمائے گئے اور آج غریب عوام کی آواز بھی سپریم کورٹ تک جا پہنچی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں طوفان سے 77 افراد ہلاک،143 زخمی
 چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کارڈ چارجنگ پر ہونے والی کٹوتیوں کا از خود نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ بتایا جائے موبائل فون کارڈ پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں، 100 روپے کا کارڈ چارج کرنے پر تقریبا 40 روپے کاٹ لئے جاتے ہیں، یہ کٹوتیاں کس قانون کے تحت کی جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ منگل کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
 واضح رہے کہ اس سے قبل سینٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے بھی موبائل کمپنیوں کے کارڈ پر ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ کمیٹی ارکان نے ایک سو روپے کے موبائل کارڈ پر 40 روپے سے زائد ٹیکس کٹوتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غریب عوام اور نان فائلر صارفین کی سہولت کیلئے دوسرا طریقہ کار اپنایا جائے۔

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں