اٹک میں حساس ادارے کی بس پر فائرنگ اور دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

اٹک میں حساس ادارے کی بس پر فائرنگ اور دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اٹک : اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد ڈی پی او اٹک اور آرپی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ جائے حادثہ پہنچے اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
آر پی او راولپنڈی نے واقعے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حساس ادارے کے ملازم چھٹی کرکے گھروں کو جا رہے تھے کہ بس سپیڈ بریکر عبور کرنے کے لئے آہستہ ہوئی تو حملہ آور کی طرف سے فائرنگ شروع کر دی گئی اور بس میں سوار ملازمین کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، حملہ آور کی جانب سے فائرنگ رکتے ہی ڈرائیور نے بس سے اتر کو فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم حملہ آور نے بارودی مواد کے ذریعے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ایک راہگیر شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: موبائل کارڈز پر کٹوتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں