رضا ربانی نے آئی ایس آئی کو جاری خصوصی فنڈز کی وضاحت طلب کرلی

رضا ربانی نے آئی ایس آئی کو جاری خصوصی فنڈز کی وضاحت طلب کرلی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : سینیٹر رضا ربانی نے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو خصوصی کام (اسائمنٹ) کے لیے دیئے گئے 4.5 بلین روپے کے جاری کردہ فنڈز کی وضاحت طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے کہ حکومت کی جانب سے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو خصوصی کام (اسائمنٹ) کیلئے جاری کردہ چار بلین روپے کے فنڈز کی وضاحت طلب کر لی ہے ۔

رضا ربانی نے یہ سوال سینیٹ سیشن کے دوران اٹھایا ، انھوں نے کہا کہ ہم دیگر اخراجات اور بجٹ کے متعلق سوالات نہیں اٹھا رہے لیکن وہ خصوصی اسائمنٹ کیا ہے جس کے لیے حکومت نے اتنی خطیر رقم جاری کی۔

وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس فنڈ کے حوالے سے سینیٹ کو اعتماد میں لے ، ساڑھے چار ارب روپے ایک خطیر رقم ہے ، انھوں نے حکومت کے بجٹ پر بھی اعتراض ظاہر کیا کہ وفاقی حکومت کو تین سے چار ماہ کا بجٹ جاری کرنا چاہئے تھا۔

آئندہ سال کے معاملات کو ضمنی حکومت کو دیکھنا چاہئے تھا ، ایک سال کا بجٹ پیش کیا جانا غیر آئینی اقدام ہے ۔