2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی:عمران خان

2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی:عمران خان
کیپشن: image by youtube

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔

نجی ٹی وی  کو  انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ سمجھ کر الزام لگا رہا ہوں کہ 2013 کے انتخابات میں پنجاب کے ایک بریگیڈیئر لیول کے افسر نے نواز شریف کی بہت مدد کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ نواز شریف کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ’میں نہیں نواز شریف فوج اور عدلیہ کا لاڈلہ رہا ہے۔

سینیٹ انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کسی ایک جماعت کو اکثریت حاصل نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا معلق پارلیمنٹ ملک کے اچھی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ایک دو ماہ کے لیے التوا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

قبائلی علاقوں میں جاری احتجاج سے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے پشتون تحفظ مومنٹ اور فوج میں مذاکرات کی پیش کش کر دی۔