قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد

قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
کیپشن: مفتی عبدالقوی، فوٹو بشکریہ فیس بک

ملتان: ملتان کی عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں نامزد ملزمان مفتی عبدالقوی سمیت 5 افراد پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی۔ قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے مفتی عبدالقوی ، وسیم، حق نواز، آصف اور اسلم شاہین پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بھی طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اٹک میں حساس ادارے کی بس پر فائرنگ اور دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم حق نواز نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 29 اپریل مینار پاکستان جلسہ: پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں