'وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بے گناہی اور استقامت کی گواہی دے گا'

'وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بے گناہی اور استقامت کی گواہی دے گا'
کیپشن: نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللّہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا، مریم نواز۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بُک پیج

لاہور: مریم نواز نے والد کے دفاع میں ایک بار پھر ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا۔ انہوں نے متوالوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تاریخ گواہ ہے آپ کا لیڈر ملک کیلئے جو قدم اٹھا لے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا جبکہ نواز شریف پر بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں ۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بےگناہی اور استقامت کی گواہی دے گا انشاءاللہ۔ نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللّہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا اور سرخرو کیا۔ شیرو اسی طرح ڈٹے رہو، مضبوط ایمان کے ساتھ، نواز شریف پر بھرپور اعتماد کے ساتھ۔ وہ آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر، امید کی کرن ، نجات دہندہ ہیں اور انشاءاللہ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔