حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، مشیر خزانہ

حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، مشیر خزانہ
کیپشن: گزشتہ 13 سال میں کسی کمپنی کی نجکاری نہیں ہوئی،عبدالحفیظ شیخ۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں اور جلد معاملات طے ہو جائیں گے جس کے بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی اور آنے والے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ نہیں کیونکہ عالمی مارکٹ میں جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کا اثر ہم پر بھی پڑتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور محاصل میں اضافے کیلئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ درآمدات اور برآمدات میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا اس وقت دنیا میں کسی ملک نے تنہا ترقی نہیں کی اور دستیاب وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے کوشاں ہیں

حفیظ شیخ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور احساس پروگرام کے تحت محروم طبقات کو آگے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا گزشتہ 13 سال میں کسی کمپنی کی نجکاری نہیں ہوئی جبکہ میرے دور میں 34 کمپنیوں کی نجکاری کی اور حکومت پر عزم ہے کہ بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھائے۔