مونس الہٰی پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف

مونس الہٰی پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف
کیپشن: نئے بلدیاتی نظام میں سالانہ 8 ارب تنخواہوں کی مد میں جائیں گے، مونس الہی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بُک پیج

لاہور: پنجاب میں حکومت کے اتحادی مونس الہٰی نئے بلدیاتی نظام کی مخالفت کر دی۔ کہتے ہیں خیبر پختونخوا کا بڑے صوبے سے موازنہ نہیں کر سکتے اور انتظامی اخراجات 6 گنا بڑھ جائیں گے۔

d36a3cb6efe59ec2f2c5b3acb384cdcc

ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 4 ہزار یونین کونسلز، 24 ہزار ویلیج کونسلز اور پنچائیت بھی ہو گی۔ جس کے انتظامی اخراجات میں 6 گنا اضافہ ہو جائے گا اور نئے بلدیاتی نظام میں سالانہ 8 ارب تنخواہوں کی مد میں جائیں گے۔

6cbc2e51cf6affac5da2645ddc5f041f

مونس الٰہی کا مزید کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ دونوں صوبوں کی آبادی میں بڑا فرق ہے۔ تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا کا فارمولہ کاپی پیسٹ نہیں کرنا چاہیے اور اس حکمت عملی کو دوبارہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔