ن لیگ میں تبدیلیوں سے تاثر ابھر ا کے کوئی ڈیل ہوئی، شاہ محمود قریشی

ن لیگ میں تبدیلیوں سے تاثر ابھر ا کے کوئی ڈیل ہوئی، شاہ محمود قریشی
کیپشن: Image Source : Shah Mehmood Qurashi Twitter Account

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ میں بڑی تبدیلیوں سے یہ تاثر ابھر رہا ہے  کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے کیونکہ ماضی میں بھی ڈیل کے ذر یعے ن لیگ کی قیادت ملک سے باہرجا چکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اصول طے ہے کہ پی اے سی کا چیرمین اپوزیشن لیڈر ہو گا تو سندھ میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیرمین اپوزیشن لیڈرکیوں نہیں ہے، میثاق جمہوریت پرسندھ کو شامل کیوں نہیں کیا جاتا ہے؟ 

وزیرخارجہ نے کہا کہ جمہوریت میں عہدوں کی تبدیلی معمول کاحصہ ہوتی ہیں،کابینہ میں تبدیلی پرطوفان برپاکیاگیا۔ پی اے سی پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی ہے،پارلیمانی لیڈرکی اچانک تبدیلی سے پارلیمنٹ کی کارروائی متاثرہو گی اور اس سے ن لیگ کے رہنما بھی تذبذب کا شکار ہیں جبکہ شہبازشریف قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی معمول کاحصہ ہے، ن لیگ میں بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں جس سے یہ تاثر ابھر رہا کہ کیا یہ کوئی ڈیل ہے کیونکہ ماضی میں بھی لیگی قیادت ڈیل کے تحت ملک سے باہر جا چکی ہے۔ یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ شہازشریف مزیدکتنے دن لندن میں رہیں گے۔

شاہ محمود نے کہا کہ شہبازشریف کو چیرمین پی اے سی بنانے پر ن لیگ اصرار کیا تھا ، پیپلز پارٹی نے بھی کہا کہ چیرمین پی اےسی کی تبدیلی پران کو اعتماد میں نہیں لیاگیا۔ اگریہ اصول طے ہے کہ پی اےسی چیرمین اپوزیشن لیڈرہوگاتوراناتنویرکیسے چیرمین بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ نہ ڈیل ہوگی اورنہ ڈھیل، احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکنے والا ہے۔