انرجی ڈرنکس صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں، ماہرین

انرجی ڈرنکس صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں، ماہرین
کیپشن: image source :instagram

نیو یارک: گذشتہ ایک عشرے سے پوری دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والے انرجی ڈرنکس انسانی جسم کو بے حد نقصان پہنچا رہی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق،روز مرہ کی بنیادپر استعمال کیے جانے والے انرجی ڈرنکس میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو نہ صرف دل بلکہ جسم کے دیگر اعضاءکو بھی شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، انرجی ڈرنکس میں پایا جانے والا لازمی جزوکیفین بلڈپریشر اور دل کے امراض کا باعث بنتا ہے،250 ملی لیٹر مشروب میں 80 سے 300 ملی گرام کیفین پائی جاتی ہے،اور یومیہ اتنی مقدار دھڑکن کی بے قاعدگی ،متلی،اور اچانک پسینے کا باعث بنتی ہے۔

کیفین کا زیادہ استعمال پیشاب آور ہوتا ہے اور یوں آپ ڈی ہائیڈریشن کاشکار ہو سکتے ہیں،جسم سے پانی کم ہونے کی صورت میں آپ کے گردوں میں پتھری ہو جانے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

اس میں پائی جانے وا لی شو گرنہ صرف بڑوں بلکہ بچوں میں بھی ذیابطیس کا باعث بنتی ہے،جب کہ غیر ضروری کیلوریز موٹاپے کا باعث بنتی ہیں،ایک نئی تحقیق کے مطابق ،انرجی ڈرنکس آپ کو ذہنی بیماریوں کا شکار بنا سکتے ہیں جس میں ذہنی دباﺅ،چڑچڑاپن اور مایوسی شامل ہیں۔