صدارتی نظام سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا دوٹوک موقف سامنے آگیا

صدارتی نظام سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا دوٹوک موقف سامنے آگیا
کیپشن: Image Source : Facebook IK

اسلام آباد :وزیر اعظم نے صحافیوں سے ملاقات میں صدارتی نظام سے متعلق تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ،ان کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام سے متعلق کوئی سوچ موجود نہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا عوامی بہبود کیلئے قانون سازی میں اپوزیشن سے بھی مشاورت کرینگے ،کام کرنے والے لوگ جہاں سے بھی ملیں گے ان کا تقرر کرونگا ،ان کا کہناتھا کہ ماہرین کی ضرور ت پڑتی ہے ،اس لیے ٹینکو کریٹس کا بینہ میں شامل کیے ۔

وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اپوزیشن این آر او کیلئے ہم پر دباﺅ ڈال رہی ہے ،لیکن میں واضح کر دینا چاہتاہوں کہ کسی کو بھی این آر او نہیں دیا جائیگا ،صدارتی نظام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہناتھا کہ صدارتی نظام کی کوئی سو چ نہیں یہ سب صرف قیاس آرائیاں ہی ہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزید ردو بدل ہو گا ،جو وزیر کا ر کر دگی دکھائے گا وہ رہیگا اور باقی سب کو جانا پڑیگا ۔

اسد عمر کی با ت کر تے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ،اسد عمر بہت جلد وفاقی کابینہ میں واپس آئینگے ،وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہر کسی کو کارکردگی دکھانی ہے ،فرق نہیں پڑتا کوئی منتخب ہے یا غیر منتخب ،انہوں نے کہا ماضی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں اس لیے آ ج یہ حال ہے .

عمران خا ن نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 7نئے قوانین سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے گا ، جس شعبے میں ماہرلوگ نہیں وہاں ٹیکنیکل ٹیم لارہاہوں،خواتین کی ترقی کیلئے اہم قانون سازی کی جا رہی ہے ،انہوںنے اعلان کیا کہ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرونگا ۔