ن لیگ کی تنظیم نو , شاہد خاقان عباسی سینیر نائب صدر,  مریم نواز نائب صدر مقرر

ن لیگ کی تنظیم نو , شاہد خاقان عباسی سینیر نائب صدر,  مریم نواز نائب صدر مقرر
کیپشن: Image Source: Shahbaz Sharif Official Twitter Account

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن  کے صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کر دی, شاہد خاقان عباسی سینیر نائب صدر,  مریم نواز نائب صدر اور  رانا ثناءاللہ پنجاب کے صدر مقرر۔ 

مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ، صدر(ن)لیگ شہبازشریف نے تنظیم نو کا اعلامیہ لندن سے جاری کیا۔پارٹی عہدیداروں کی تعیناتی پارٹی قائد میاں محممد نوازشریف اور دیگر پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے کی گئی۔ شاہد خاقان عباسی سینیر نائب صدر ،مریم نواز نائب صدر ، احسن اقبال مرکزی جنرل سیکریٹری اور  مریم اورنگزیب کو  سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ پرویز ملک کو سیکریٹری فنانس مقرر کردیا گیا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق ، رانا ثناءاللہ کو مسلم لیگ(ن)پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے، اویس لغاری پنجاب کے جنرل سیکریٹری ہوں گے۔ مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ(ن)کے16نائب صدورمقرر کیے گئے ہیں۔ 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار(ن)لیگ کےصدر انٹرنیشنل افیئرزتعینات کیے گئے ہیں ، ا نورالحسن تنویرجنرل سیکریٹری انٹرنیشنل آفیئرز کی ذمہ داری دی گئی ہے۔  بلیغ الرحمان اورعطاءاللہ تارڈ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پر برجمان ہوں گے۔  طارق فاطمی سیکریٹری پالیسی اینڈ ریسرچ  مقرر کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ عائشہ رضا فاروق کو  سیکریٹری ممبرشپ اینڈ ٹریننگ  رومینا خورشید عالم کو  سیکریٹری انسانی حقوق،  مفتاح اسماعیل  کو جنرل سیکریٹری سندھ اور  علی اکبر گجر(ن)سندھ کے سینیر نائب مقرر کر دئیے گئے ہیں۔