ملک بھر میں کورونا سے 79 افراد کا انتقال، 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے 79 افراد کا انتقال، 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 79 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی شرح کم ہو رہی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔

ملک میں حالیہ ہلاکتوں کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 149 ہو گئی ہے۔