وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی کرونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ کو ویکیسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ کا 8 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا۔

کابینہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ این ای ڈی انجیرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ 
عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گا۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ 
ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لیمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری دی جائے گی۔