گلوکارہ لتامنگیشکر نے 7 لاکھ روپے عطیہ کردیئے

گلوکارہ لتامنگیشکر نے 7 لاکھ روپے عطیہ کردیئے
سورس: file photo

ممبئی، بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر نے کورونا وائرس کے سدباب کے لئے بنائے گئے فنڈ میں 7 لاکھ روپے عطیہ کردیئے ۔ بھارت میں کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد ہونے والی اموات پر ہر طبقہ پریشان ہے ۔ 

ایسے حالات میں بھارتی فلم انڈسٹری سے جڑے لوگ بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشتڑا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن نے سوشل میڈیا پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کو 7 لاکھ بھارتی روپے فنڈ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کی جانب سے  گلوکارہ لتا منگیشکر کا شکریہ اداکیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ایوشمان کھرانہ، سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور  اداکار اکشے کمار کی جانب سے کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے  ایک ایک کروڑ بھارتی روپے کی مالی امداد پیش کی جاچکی ہے۔