وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی کرانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی کرانے کی ہدایت
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف وضع کردہ ایس او پیز پر شہریوں سے سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، کور فائیو،رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل میں کورونا سے 154 مریض انتقال کرگئے اور صوبے بھر میں کورونا کے 5.4 فیصد کیسز ہیں جبکہ سندھ میں صحت یابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدر آباد میں 14.52 فیصد، سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور کمشنرز کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ 
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزراءشہر کا دورہ کریں کیونکہ اس سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی، سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے حیدر آباد اور کراچی کے ضلع شرقی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔