موجودہ قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، شہبازشریف

موجودہ قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، شہبازشریف
سورس: file photo

لاہور، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے  کہ قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ 

لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ارکان پارلیمان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم کا آٹا، چینی وزیراعظم کی سرپرستی میں لوٹا گیا، آج قوم کو آٹا چینی کے لیے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خدا ترسی کریں اور لوگوں کو قطاروں کی توہین سے بچائیں، بروقت ویکسین کا حصول نہ کرکے قوم کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کی مینجمنٹ نہ ہوسکی، دور اندیشی پر مبنی حکمت عملی کا فقدان ہے، حکومت اب بھی مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اپنی پالیسیوں سے مہنگائی کا غصہ ضلعی انتظامیہ پر نکالنا افسوسناک ہے، خیبرپختونخوا سے اطلاعات ہیں کہ لوگ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں، مہنگائی کی ستائی عوام کی رمضان میں بددعاؤں سے خوف آتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، معیشت کی تباہی کے باوجود حکومت کو احساس تک نہیں ہے۔