ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبریں درست نہیں، امریکہ

ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبریں درست نہیں، امریکہ
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی معاہدہ ابھی تک طے نہیں پایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا اور نہ ہی اس سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف رون کلین نے بھی امریکی میڈیا سے بات چیت میں ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دن یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ایران جاسوسی کے الزام میں قید 4 امریکی شہریوں کو رہا کرے گا۔ بدلے میں امریکہ بھی 4 ایرانی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ ایران کو ضبط شدہ 7 ارب ڈالر بھی ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ ایران ایک ایرانی نژاد برطانوی شہری کو بھی رہا کرے گا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے میڈیا رپورٹ کی تصدیق کی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق ایران جاسوسی کے الزام میں قید 4 امریکی شہریوں کو رہا کرے گا۔ بدلے میں امریکہ بھی 4 ایرانی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ امریکہ ایران کو ضبط شدہ 7 ارب ڈالر بھی ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ ایران ایک ایرانی نژاد برطانوی شہری کو بھی رہا کرے گا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے میڈیا رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔