ملک شدید ترین معاشی خطرات میں گھرا ہے: وزیراعظم

ملک شدید ترین معاشی خطرات میں گھرا ہے: وزیراعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک شدید ترین معاشی خطرات میں گھرا ہے اور ہم مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق جاتی امراءمیں نماز عید کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، تاہم مشکلات پر قابو پانا حکومت اور اس کے حصہ داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پونے چار سال کے دوران ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز شریف، رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سعد رفیق اور شاہد خاقان عباس، رانا ثنا اللّٰہ، سعد رفیق اور مفتاح اسماعیل انتقام کا نشانہ بنتے رہے۔ 
انہوں نے کہا کہ میں ان تمام قائدین اور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کا ضرور قبول فرمائیں گے۔ ملک کو درپیش مشکلات پر قابو پانے کیلئے ہمیں اللہ کی رضا کے ساتھ سخت محنت کرنا ہو گی، اللہ کے حضور دعا ہے کہ عید ترقی و خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ 

مصنف کے بارے میں