اقتصادی محاذ پر متحدہ عرب امارات کیساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم

اقتصادی محاذ پر متحدہ عرب امارات کیساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی معاشی ٹیم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ، پاکستان اور یو اے ای قیادت کے معاشی فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ اقتصادی محاذ پر دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں کیونکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی ریٹائرڈ اور حاضر سروس سول و انتظامیہ کے افسران سے ملاقات ہوئی تھی جس میں افسران نے گورننس ، انتظامی امور اور پالیسیوں کے نفاذ کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا تھا ۔

وزیر اعظم نے افسران کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے آپ جیسے قابل افسران موجود ہیں ، بلاشبہ آپ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قابل افسران سیاسی حکومت کی ملکی ترقی و خوشحالی میں رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں ، میگا پراجیکٹس کا پایہ تکمیل تک پہنچنا افسران اور دیگر حکومتی اہلکاروں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے ۔ میرا عزم ہے قابل افسران کے ساتھ یہ سفر شروع کروں ۔ کیونکہ کوئی بھی کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا ۔ قومی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور اس امر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں کی جائے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب اور شفافیت لانے کیلئے قوانین کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے ۔ سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں ، ان کے خدشات کا تدارک بھی ضروری ہے ۔ سابقہ حکومت نے احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کو ہراساں کرکے ان کی کارکردگی متاثر کرنے کی کوشش کی ۔

مصنف کے بارے میں