پاکستان نے مہنگائی میں سری لنکا کو  مات دے دی، مئی میں مزید اضافہ ہو گا، روپیہ دنیا کی کم زور ترین کرنسی میں شمار :  امریکی جریدہ

پاکستان نے مہنگائی میں سری لنکا کو  مات دے دی، مئی میں مزید اضافہ ہو گا، روپیہ دنیا کی کم زور ترین کرنسی میں شمار :  امریکی جریدہ

لاہور:  امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ  کے مطابق پاکستان نے مہنگائی میں مالیاتی بحران کے شکار سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ  کے مطابق اپریل میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے تجاوز کر گئی جو 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔ جبکہ اپریل میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی جو پاکستان سے کم ہے ،پاکستان میں مئی میں بھی مہنگائی کی شرح عروج پر رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سری لنکا معاشی بحران پر قابو پاتا بھی دکھائی دے رہا ہے جبکہ رواں سال پاکستانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار رہی ، جو ڈالر کے مقابلے میں20 فیصد گری ہے  اور دنیا کی کم زور ترین کرنسی میں شمار ہوئی ۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق  پاکستان میں اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.4 فیصد اضافہ کے بعد  36۔42 فیصد پر پہنچ گئی۔