پنجاب ،کے پی انتخابات: الیکشن کمیشن نے  تاریخ پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی

 پنجاب ،کے پی انتخابات: الیکشن کمیشن نے  تاریخ پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخوں پر نظرثانی کے لیے  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں  سپریم کورٹ سے اپنے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو نہیں، آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کے لیے تاریخ دے۔


الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہےکہ آئین پاکستان نے اداروں کے اختیارات کو بالکل واضح کر رکھا ہے اس لیے عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے کرطے شدہ قانون کو تبدیل کیا لہٰذا سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی غلطی کو درست کرے۔

مصنف کے بارے میں