ریگولیٹری ڈیوٹی ختم،  جا نئےموبائل فونز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی

 ریگولیٹری ڈیوٹی ختم،  جا نئےموبائل فونز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی

لاہور: حکومت کی جانب سے امپورٹڈ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم  کئے جانے کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی ہے۔

ایک  رپورٹ کے مطابق  ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موبائل فون تقریبا 25 فیصد سستی ہوں گےاور اب  تیس ہزار والا موبائل ساڑھے 22 ہزار کا ہوجائے گا۔

یاد رہے   امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ  کے مطابق پاکستان نے مہنگائی میں مالیاتی بحران کے شکار سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ  کے مطابق اپریل میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے تجاوز کر گئی جو 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔ جبکہ اپریل میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی جو پاکستان سے کم ہے ،پاکستان میں مئی میں بھی مہنگائی کی شرح عروج پر رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سری لنکا معاشی بحران پر قابو پاتا بھی دکھائی دے رہا ہے جبکہ رواں سال پاکستانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار رہی ، جو ڈالر کے مقابلے میں20 فیصد گری ہے  اور دنیا کی کم زور ترین کرنسی میں شمار ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں