کسی بوڑھے یا شادی شدہ شخص سے عشق نہیں کروں گی : عائشہ عمر 

کسی بوڑھے یا شادی شدہ شخص سے عشق نہیں کروں گی : عائشہ عمر 

کراچی :  اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اگر انہیں زندگی میں کسی مرد کے ساتھ ’فلرٹ‘ کرنے کا موقع  ملا تو وہ کسی شادی شدہ یا بوڑھے شخص سے لگاؤ نہیں رکھیں گی۔

اداکارہ نے ایکشن کامیڈی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی ٹیم اور ہدایت کار کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فلم سمیت شوبز کے دیگر معاملات پر بھی باتیں کیں۔

ان کے ساتھ شریک ہونے والے فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی اور اداکار مانی نے بھی ’منی بیک گارنٹی‘ سمیت دیگر معاملات پر بات کی۔

پروگرام کے میزبان نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ ’فلرٹ‘ کرنے کے کیا اصول ہونے چاہئیے؟ جس پر اداکارہ نے میزبان کو بتایا کہ انہین اس کا علم نہیں لیکن وہ اپنے اصول بتا سکتی ہیں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ’فلرٹ‘ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اپنے بنائے گئے اصول بتا سکتی ہیں، انہیں دیگر کے اصولوں کا علم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اصول بنا رکھا ہےکہ وہ کبھی  کسی شادی شدہ مرد سے ’فلرٹ‘ یعنی ان سے لگاؤ نہیں رکھیں گی۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے مزید بتایا کہ وہ کبھی کسی بہت ہی کم عمر لڑکے سے بھی لگاؤ نہیں رکھیں گی اور نہ ہی وہ کبھی کسی بوڑھے شخص سے ’فلرٹ‘ کریں گی۔

عائشہ عمر نے ’فلرٹ‘ پر بات کرتے ہوئے مزید کہا اور اعتراف کیا کہ لیکن وہ اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتیں کہ وہ کس وقت، کس عمر کے شخص سے محبت کریں گی یا نہیں؟

انہوں نے دلیل دی کہ عمر صرف ہندسوں کا کھیل ہوتی ہے، انہیں اس بات کا علم نہیں کہ مستقبل میں انہیں کسی زائد العمر یا نوجوان سے محبت ہوگی یا نہیں؟

مصنف کے بارے میں