جنگل کے تنازعے پر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

جنگل کے تنازعے پر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

دیربالا: حیاگئی غربی اور روخان کے علاقے کے لوگوں کے درمیان جنگل کے تنازعے پر ایک دوسرے پر فائرنگ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچنے کے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے۔

روخان اور حیاگئی غربی کے باسیوں کے مابین جنگل کے تنازعے پر ایک دوسرے کے خلاف ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص محی الدین سکنہ روخان جان بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو زخمی افراد کا تعلق حیاگئی غربی سے بتایا جاتا ہے۔ جنگل تنازعے پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی دیر پولیس کے بھاری نفری روخان اور حیاگئی روانہ کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نفری پہنچتے ہی فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ختم ہوگیا ہے جبکہ فائر ایک شخص محی الدین جان بحق ہوا جبکہ وویلج کونسل ناظم حیاگئے نے بتایا کہ دو افراد جن کا تعلق حیاگئی سے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں