کے پی کے حکومت کا چوہدری نثار اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

کے پی کے حکومت کا چوہدری نثار اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہارون آباد پل، برہان انٹرچینج سمیت دیگر مقامات پر شیلنگ اور فائرنگ کے واقعات پر وزیر داخلہ اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  وزیراعلی پرویز خٹک کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیے جانے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت دیگر عہدے داروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ہم پر رات بھر تشدد اور شیلنگ کی گئی اور ہم پر ربر کی گولیاں کیوں برسائی گئیں، ہم پوچھتے ہیں کہ کس قانون کے تحت ہمارا راستہ روکا گیا، اس اقدام پر تمام ذمہ داروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائیں گے  تشدد جن علاقوں میں ہوا وہاں مقدمات درج کرائیں گے، اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں