عراق فضائی حملوں میں داعش کے 100 سے زائد جنگجُو ہلاک

عراق کے شمالی شہر موصل اور نینویٰ کے علاقے میں عراقی فوج اور اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں داعش کو غیر معمولی جانی نقصان پہنچائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عراق فضائی حملوں میں داعش کے 100 سے زائد جنگجُو ہلاک

عراق کے شمالی شہر موصل اور نینویٰ کے علاقے میں عراقی فوج اور اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں داعش کو غیر معمولی جانی نقصان پہنچائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ نینویٰ میں داعش کے کئی ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے جن میں 100 سے زاید داعشی جنگجووں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

عراقی فوج کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور اتحادیوں نے پانچ مقامات پر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اوبروی نینویٰ ہوٹل پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں 68 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ الغابات کے مقام پر دوسرے فضائی حملے میں 29 جنگجو ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک فضائی حملہ داعش کے دیوان الجند ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 ہلاک اور 15 جنگجو زخمی ہوئے ہیں۔ نینویٰ میں داعش کے ایک اسلحہ ڈپو پرحملے میں 10 جنگجو ہلاک اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔