نام انسان کی شخصیت اور کیریئر پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں، تحقیق

امریکا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہےکہ پیدائش کے بعد والدین اپنے بچوں کے جونام رکھتے ہیں وہ ان کی زندگیوں میں گہرے اثرات رکھتے ہیں اسی لیے بعض والدین بچوں کے نام رکھنے میں بہت حساس ہوتے ہیں اور بڑی سوچ بچار کے بعد نام رکھتے ہیں۔

تحقیق میں اسے امپلیسٹ ایگوٹزم یعنی خود پسندی پر یقین رکھنے کا نام دیا گیا ہے جس کے مطابق جارجیا میں رہنے والے اکثر لوگ اپنے نام کے ساتھ جارجز لگاتے ہیں جب کہ سینٹ لوئس کے رہنے والے لوئس لکھنا پسند کرتے ہیں اس کے علاوہ فلاڈیلفیا کے رہنے والے نام کےساتھ فلپس کا استعمال کرتے ہیں۔

محقق کا کہنا ہے کہ اکثرلوگ اپنے بچوں کا نام رکھتے ہوئے ان کے ساتھ مقامی علاقے کا نام بھی شامل کردیتے ہیں تاکہ وہ علاقے میں باآسانی پہچانے جاسکیں جب کہ بہت سے والدین اپنے بچوں کے نام اس طرح رکھتے ہیں کہ ان کے نام کا پہلا حرف والدین کے نام کے جیسا ہو،مثلاًہالی ووڈ اسٹارز جیڈ اور ول نے اپنے بچوں کے نام جیڈن، ولو اور ولارڈ رکھے۔

تحقیق کی رکن وینیسا ہل کا کہنا ہے کہ ناموں کے حروف تہجی بھی نام میں اہم ہوتے ہیں جسے ماہر نفسیات ’’نیم لیٹر ایفکٹ‘‘ کا نام دیتے ہیں اور بہت سے لوگ حروف تہجی کے اثرات کو سامنے رکھ کر اپنے بچوں اور کاروبار کا نام رکھتے ہیں۔