لیبیا کے قریب دوکشتیوں کو حادثہ، سینکڑوں کی ہلاکت کا خدشہ

لیبیا کے قریب دوکشتیوں کو حادثہ، سینکڑوں کی ہلاکت کا خدشہ

 ٹر یپولی: مائیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا ہے کہ جس کے نتیجے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کشتیوں پر سوار 239 سے زائد تارکین وطن ڈوب گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر)کی ترجمان شارلٹ سمی نے ذرائع ابلاغ کو اطالوی جزیرے لامپیدوسا پر لائے جانے والے دو بچ جانے والے تارکین وطن کے بارے میں بتایا ہے۔فی الحال کوئی لاش نہیں نکالی جا سکی۔

تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم کے ترجمان لیونارڈ ڈوئل کا کہنا ہے کہ رواں سال بحیر روم عبور کرنے کے لیے خطرناک سفر کرنے والے 4200 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ 2016 سفر کرنے والے تارکین وطن کے حوالے سے خطرناک ترین سال ہو سکتا ہے۔

رواں سال اب تک تقریبا تین لاکھ 30 ہزار تارکین وطن بحیر روم کو عبور کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد دس لاکھ سے زائد تھی۔

حالیہ دو حادثات میں ہلاک ہونے والے تارکین وطن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق مغربی افریقہ سے تھا۔شارلٹ سمی نے بتایا ہے کہ ایک کشتی پر سوار افراد میں سے 29 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر 120 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہے کہ وہ شاید ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسر ی کشتی پر سوار افراد میں سے دو کو بچایا جا سکا ہے جبکہ 120 دیگر لاپتہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں