شاہ رخ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے ہیں: سونم

شاہ رخ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے ہیں: سونم

ممبئی :  بالی وڈ میں موجود تقریباً ہر اداکارہ کا خواب ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرے، تاہم بالی وڈ کے نامور خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونم کپور اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں حاصل کرسکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سونم کپور سے سوال کیا گیا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ شاہ رخ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے کئی مواقع آئے جب مجھے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی آفرز ملیں، میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے اب تک کام کرنے کا موقع نہیں ملا، مجھے لگتا ہے ایسا تب ہوگا جب شاہ رخ کو میرے ساتھ کام کرنا اچھا لگے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے بالی وڈ میں سونم کپور اور دپیکا کو ایک دوسرے کی حریف سمجھا جاتا ہے، جہاں شاہ رخ، دپیکا کے ساتھ 3 فلموں میں کام کرچکے ہیں، وہیں سونم کپور اب تک اس موقع سے محروم ہیں۔ سونم کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں ایک اداکار اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ فلم میں اس کے مقابل یہ اداکارہ کام کرے گی یا نہیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور اپنے کریئر میں بالی وڈ کے دوسرے خان سلمان خان کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں