نواز شریف کا" 12 نومبر " عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

نواز شریف کا

اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جس کاسب سے پہلا مظاہرہ 12نومبر کو ایبٹ آباد میں ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینٹرمشاہد اللہ کہتے ہیں نواز شریف نے "عوامی مہم رابطہ" کا فیصلہ پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں کیا.

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پہلا جلسہ ایبٹ آباد میں ہو گا۔ جلسہ ممکنہ طور پر 12 نومبر بروز اتوار ہو گا۔ جلسے کی حتمی تاریخ اور مہم کے شیڈول کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ سینیٹر مشاہد اللہ کے مطابق، مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماﺅں نے نواز شریف کو عوام میں جانے کا مشورہ دیا۔

یاد رہےسابق وزیر اعظم گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائیٹ سے لندن سےاسلام آباد پہنچے تھے ۔ جس کے بعد نیب کی ٹیم کو ان کے طیارے تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

سابق وزیراعظم اسلام آباد ائرپورٹ سے سیدھا پنجاب ہاؤس پہنچ گئے تھے ۔ جہاں نیب ٹیم نے ان کا بیان ریکارڈ کرنا تھا ۔ جبکہ نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بارے میں اہم مشورے دیئے ۔